ابنا: ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ اس دھماکے میں غیرملکی افواج کی ایک گاڑی تباہ ہوئی اور ایک افغان مترجم اور تین غیرملکی فوجی ہلاک ہوئے۔ اس سے پہلے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ کابل میں آج ہونے والے کاربم دھماکے میں ایک غیرملکی سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ذبیح اللہ مجاہد نے 6 افغان فوجیوں کی ہلاکت کا بھی دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ آج صبح افغانستان کے صوبۂ بدخشاں کے علاقے " بشند " میں افغان فوج کے ایک مرکز پر حملہ کیا گيا جس کے نتیجے میں 6 افغان فوجی مارے گئے اور 5 زخمی ہوگئے۔ ادھر طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ طالبان نے گزشتہ رات صوبہ ہلمند کے شہر ناد علی کے دو علاقوں میں افغان فوج کے 6 مراکز پر حملہ کیا جس میں فوج کو جانی نقصان ہوا ۔ البتہ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ فوج کو کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔
.......
/169